ہفتے میں دو بار پھول دینے والے سے شادی کرونگی:عائزہ اعوان
کراچی (این این آئی)اداکارہ عائزہ اعوان کا کہنا ہے کہ ہفتے میں دو بار پھول دینے والے سے شادی کروں گی۔۔
اداکارہ عائزہ اعوان نے ایک شو میں کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں دوستیاں نبھا نہیں پاتی۔میزبان نے وجہ پوچھی تو اداکارہ نے کہا کہ مجھے اب تک میرے مطلب کے دوست نہیں ملے ہیں، میری زندگی کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے جھوٹے لوگ پسند نہیں ہیں۔عائزہ اعوان نے کہا کہ جیون ساتھی وہ ہونا چاہیے جو ہفتے میں دو بار مجھے پھول لا کر دے ، اچھا ہو، امیر ہونا ضروری نہیں ہے ۔