شوبز شخصیات کو شادی کے بعد ایک قسم کا تحفظ ملتا ہے :غنا علی

شوبز شخصیات کو شادی کے بعد  ایک قسم کا تحفظ ملتا ہے :غنا علی

لاہور(شوبز ڈیسک)غنا علی نے اپنی جلد اور کم عمری کی شادی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد کو شادی کے بعد ایک قسم کا تحفظ ملتا ہے ۔

غنا علی نے بتایا کہ میں اللہ کی شکر گزار ہوں کہ مجھے ایک اچھا جیون ساتھی وقت پر ملا، میں 26 سال کی عمر میں خود کو تنہا محسوس کرنے لگی تھی اور کسی کے ساتھ کے لیے دُعا کرنا شروع کی، شادی کے بعد شوبز انڈسٹری میں، لوگ آپ کو زیادہ عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔غنا علی نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ عورت کو اپنی عزت خود بنانی پڑتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں