لباس کے انتخاب میں بہت محتاط ہوں:سنیتا مارشل

لباس کے انتخاب میں  بہت محتاط ہوں:سنیتا مارشل

کراچی (آئی این پی)اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل کا کہنا ہے کہ وہ لباس کے انتخاب میں احتیاط رکھتی ہیں کیونکہ ان کے شوہر بولڈ لباس پسند نہیں کرتے ۔

ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی لباس پہنتے وقت احتیاط کرتی ہیں اور کبھی ایسے کپڑوں میں طارق روڈ جانا پسند نہیں کریں گی جس سے لوگ متوجہ ہوں البتہ جب وہ ملک سے باہر ہوتی ہیں تو جو بھی لباس پہننا چاہیں پہنتی ہیں مگر تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ نہیں کرتیں کیونکہ وہ یہ سب کو دکھانا نہیں چاہتیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں