فلمی رومانس غیر فطری اور مبالغہ آمیز:شائستہ جبین

 فلمی رومانس غیر فطری اور مبالغہ آمیز:شائستہ جبین

لاہور(شوبز ڈیسک )سینئر اداکارہ شائستہ جبین نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی۔حال ہی میں ایک شو میں شائستہ جبین نے انکشاف کیا کہ۔۔۔

 نوجوانی میں انہیں فلموں کی آفرز تو ہوئیں لیکن انہوں نے کبھی فلموں میں کام نہیں کیا کیونکہ وہ رومانوی مناظر نہیں کر سکتیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی ایسے مرد کے ساتھ رومانس نہیں کر سکتیں جس سے ان کا ذاتی تعلق نہ ہو۔ انہوں نے فلمی رومانس کو غیر فطری اور حد سے زیادہ مبالغہ آمیز قرار دیا۔شائستہ کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ اپنے والدین کی پسند سے شادی کرنے کی خواہش رکھتی تھیں لیکن والد کا انتقال کم عمری میں ہو گیا اور وہ گھر والوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہو گئیں۔ وقت گزرتا گیا اور وہ شادی نہ کر سکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں