خوبصورتی کے احساس کیلئے کسی خاص شخص کی ضرورت نہیں:حمائمہ

خوبصورتی کے احساس کیلئے کسی  خاص شخص کی ضرورت نہیں:حمائمہ

کراچی (آئی این پی)اداکارہ اور ماڈل حمائمہ ملک کا کہنا ہے کہ خوبصورت محسوس ہونے کیلئے کسی خاص شخص کی ضرورت نہیں ہونی چاہنے۔۔۔

 بلکہ انسان خود سے محبت کرنا سیکھے ۔ حمائمہ نے سوشل میڈیا تصاویر کیساتھ کیپشن میں لکھا کہ میں اس کی پسند تھی، ہوں اور ساتھ میں سرخ دل کے ایموجی کا استعمال کیا۔حمائمہ نے مزید لکھا کہ تمہیں اپنی قدر کروانے کیلئے کسی کی منظوری درکار نہیں ہے بلکہ تم پہلے ہی ایک مکمل انسان ہو مہربان، طاقتور، اور روشنی سے بھرپور ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں