حزب اللہ کا جھنڈا لہرانے والے گلوکار پر دہشتگردی کا الزام

ڈبلن(شوبز ڈیسک)حزب اللہ کا جھنڈا لہرانے کے الزام میں قانونی مقدمے کا سامنا کرنے والے آئرلینڈ کے میوزیکل بینڈ ‘نیکیپ’ کے گلوکار 27 سالہ لیام اوہانا فلسطین رومال پہن کر عدالت میں پیش ہوگئے۔۔۔
اے ایف پی کے مطابق لیام او‘ہانا 18 جون کو عدالت میں پیش ہوئے، جہاں ان پر دہشتگردی کے الزام میں فردِ جرم عائد کی گئی۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے لندن میں نومبر 2024 میں ہونے والے ایک کنسرٹ کے دوران حزب اللہ کا جھنڈا لہرایا۔گزشتہ ماہ مئی میں ان پر عدالت نے فرد جرم عائد کی تھی لیکن اس وقت یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ ان پر کس الزام کے تحت فرد جرم عائد کی گئی اور اب عدالت میں ان پر دہشت گردی کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔ گلوکار نے خود پر لگے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں سیاسی قرار دیا۔