اداکار حسام خان نے زندگی کی تلخ یادوں پردہ اٹھا دیا
کراچی (این این آئی) ڈرامہ سیریل پرورش کے اداکار حسام خان نے زندگی کی تلخ یادوں سے پردہ اٹھا دیا۔
حسام خان نے بتایا کہ وہ بہت کم عمری میں ہی والد سے محروم ہوگئے لیکن اہلخانہ اور بہن بھائیوں کی بدولت کبھی بھی اس خلا کو محسوس نہیں کیا، والد کے چلے جانے کے بعد بھائی کے انتقال نے مجھے بہت متاثر کیا اور میں نہیں جانتا تھا کہ ان حالات سے کیسے باہر آیا جائے یہ میری زندگی کا سیاہ ترین دور تھا۔اداکار کے مطابق ان کے بھائی کا نام بھی ولید تھا۔