مومن ثاقب کانز لائنز میں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالی پہلی شخصیت

مومن ثاقب کانز لائنز میں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالی پہلی شخصیت

لاہور(شوبزڈیسک )ایک وائرل ویڈیو کے سبب شہرت حاصل کرنے والے نوجوان سوشل میڈیا انفلوئنسر، ٹک ٹاکر و اداکار مومن ثاقب نے۔۔

 تاریخ رقم کر دی۔ٹک ٹاک نے اعلان کیا ہے کہ معروف کانٹنٹ کری ایٹر مومن ثاقب کانز لائنز 2025 میں ٹک ٹاک کانٹنٹ کری ایٹرز کی پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کرنے والی پہلی شخصیت بن گئے ہیں۔انسٹاگرام پر کانٹنٹ کری ایٹر نے مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس اعزاز پر اپنے جذبات کا اظہار کیا اوربتایا کہ حال ہی میں مجھے دنیا کے سب سے باوقار تخلیقی میلے کانز لائنز میں ٹک ٹاک کانٹنٹ کری ائٹرز کمیونٹی کی بطور پہلے پاکستانی تخلق کار نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ اس موقع پر ذہنی صحت سے متعلق ایک ایسے مسئلے پر روشنی ڈالی جو واقعی توجہ طلب تھا۔خیال رہے کہ فرانس کے شہر کانز میں یہ میلہ ہر سال ہوتا ہے ۔ جہاں تخلیقی صلاحیت، جدت اور مؤثر ابلاغ کا اعتراف کیا جاتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں