محب مرزا اور صنم سعید کے ہاں بیٹے کی پیدائش
لاہور(شوبزڈیسک ) اداکار محب مرزا اور اداکارہ صنم سعید کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔۔
انہوں نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تصویری پوسٹ شیئر کی اورلکھا، ‘ہم خوشی اور تشکر کے ساتھ اپنے بیٹے ولی حسن مرزا کا پیار کے ساتھ استقبال کرتے ہیں، محب اور صنم۔’مذکورہ پوسٹ میں ولی حسن مرزا کی تاریخِ پیدائش نے سب کی توجہ حاصل کرلی جو 18 مئی 2025 ہے ، دونوں نے کیپشن میں اس نعمت پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور مداحوں سے دعا طلب کی۔