معاشرے میں ہم جنس پرستی فروغ پا رہی ہے :حنا خواجہ

کراچی (آئی این پی)سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات کا کہنا ہے کہ آج کل ہمارے معاشرے میں بے راہ روی بڑھ چکی، بد قسمتی سے ہم جنس پرستی کا رجحان تیزی سے فروغ پا رہا ہے ۔
ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے حنا خواجہ بیات کا کہنا تھا کہ نو عمری میں لڑکے اور لڑکی کے درمیان دوستی اور تعلقات عام بات ہیں لیکن یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ وہ تعلقات اور دوستی کس نوعیت کی ہے ۔ انہوں کہا کہ اگر نوجوانی میں لڑکا جنس مخالف یعنی لڑکی جانب راغب ہے تو یہ ایک طرح سے اچھی بات بھی ہے کیونکہ سماج میں تیزی سے ہم جنس پرستی کا رجحان فروغ پا رہا ہے ۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایسے معاملات ہونے کے باجود ہمیں پتا نہیں چلتا اور اس وقت بات کا علم ہوتا ہے جب معاملہ انتہائی بڑھ چکا ہوتاہے ، شادیاں اور بچے ہو چکے ہوتے ہیں۔