طلحہ انجم پر کانسرٹ کے دوران بوتل پھینکنے پر ہانیہ عامر برس پڑیں

طلحہ انجم پر کانسرٹ کے دوران  بوتل پھینکنے پر ہانیہ عامر برس پڑیں

کراچی (آئی این پی)اداکارہ ہانیہ عامر طلحہ انجم پر کانسرٹ کے دوران بوتلے پھینکنے کے واقعے پر برس پڑیں۔ریپ گلوکار طلحہ انجم نے حال ہی میں ایک کانسرٹ کیا۔۔۔

جہاں دوران پرفارمنس ایک مداح کی جانب سے گلوکار پر پانی کی بوتل پھینکی گئی، ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پرفارمنس کے دوران آرٹسٹ پر چیزیں پھینکنا نہ صرف بے عزتی کی بات ہے بلکہ یہ غیر انسانی فعال ہے ۔ آپ آرٹ کا مطالبہ نہیں کرسکتے اور احترام کی پیشکش نہیں کرسکتے ، کسی بھی آرٹسٹ کو ایسے ماحول میں پرفارم نہیں کرنا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں