کیریئر کے طور پر اداکاری کا مشورہ نہیں دونگی:غنا علی

کراچی (آئی این پی) اداکارہ غنا علی نے انکشاف کیا ہے کہ اداکاری میں کوئی کیریئر نہیں ہے ۔غنا علی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ۔۔۔
میں نے والدین کی اجازت کے بغیر اداکاری شروع کی تھی اور انہیں اس شعبے کو سمجھنے میں 3 سال لگے تھے ۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میرے والدین کو اس شعبے میں کوئی کیریئرنظر نہیں آتا تھا اور سچ تو یہ ہے کہ اداکاری میں کوئی کیرئیر نہیں ہے ، ایک وقت تک کیلئے ہے جیسے سپورٹس یا دوسری فیلڈ میں ہوتا ہے ، ایک ٹائم کے بعد آپ ختم ہوجاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شوق کی حد تک ٹھیک ہے لیکن میں کسی کو کیریئر کے طور پر اداکاری کرنے کا مشورہ نہیں دوں گی۔