مجھے اپنے والد کو معاف کرنے میں 30سال لگے :جیا علی

لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ جیا علی نے اپنی ذاتی زندگی کے ایک اہم پہلو پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے۔۔
کہ مجھے اپنے والد کو معاف کرنے میں 30 سال لگے ،ایک پوڈکاسٹ میں جیا علی نے اعتماد کے ساتھ اپنی عمر ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سال 53 برس کی ہوچکی ہیں۔ یہ کوئی بڑی عمر نہیں، اصل بڑھاپا 70 یا 80 کے بعد شروع ہوتا ہے ، اب میرا ذہن مکمل طور پر پختہ ہے اور میں اپنی زندگی سے مکمل طور پر مطمئن ہوں۔ میں کبھی اپنی عمر نہیں چھپاتی اور مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ ایسا کرنے میں کیا دانائی ہے ۔ میں مٹی کے برتنوں میں کھانا پکاتی ہوں اور چمچ اور دیگر اشیاء بھی لکڑی کی استعمال کرتی ہوں تاکہ کیمیائی مواد سے پرہیز کیا جا سکے ۔ میری والدہ ہمیشہ ایسی چیزوں کی قائل تھیں، میں بھی وہی طریقے اپنا رہی ہوں۔ وہ برتن صاف کرنے کے لیے صابن کی بجائے سوڈا اور لیموں کا استعمال کرتی ہیں۔ میرے والدین کے تعلقات کشیدہ رہے اور بالآخر طلاق ہو گئی، میں نے رشتوں میں تشدد دیکھا اور اگرچہ میری والدہ مجھے ابّا سے ملنے کا کہتیں، تاہم میں کئی سالوں تک نارمل محسوس نہیں کر سکی۔ مراقبہ نے مجھے روحانی سکون اور معافی کا جذبہ عطا کیا۔