احد رضا میر کی مایوں میں بھنگڑا ڈالنے کی ویڈیو وائرل

لاہور(شوبزڈیسک ) اداکار احد رضا میر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس نے نئی بحث چھیڑ دی ہے ۔۔
ویڈیو میں احد رضا میر کو بیرون ملک میں مایوں کی تقریب میں رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ انکے ساتھ خاندان کے چند افراد بھی ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈال رہے ہیں۔ ویڈیو کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ احد دوسری شادی کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پر یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ احد کی شادی نہیں بلکہ ان کی کزن کی شادی کی تقریب ہے ۔