یہ ہندوستانی سے زیادہ پاکستانی لگتے ہیں، کنگنا کا ظہران ممدانی پر طنز
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے میئر نیویارک کیلئے مسلمان امیدوار ظہران ممدانی پر طنز کردیا۔
کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر چلنے والی ظہران کی ایک پرانی ویڈیو پر ردعمل دیا، جس میں وہ ٹائمز سکوائر پر ہندوؤں کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں شریک ہیں۔ کنگنا نے کہا کہ ظہران کی ہندو شناخت کے ساتھ جو بھی ہوا اور اب وہ ہندو ازم کو مٹانے کیلئے تیار ہے ، واہ، ہر جگہ ایک ہی کہانی ہے ۔