کانٹا لگا پر ڈانس سے شہرت حاصل کرنیوالی شیفالی انتقال کرگئیں

کانٹا لگا پر ڈانس سے شہرت حاصل  کرنیوالی شیفالی انتقال کرگئیں

ممبئی (شوبزڈیسک) 2002 ء میں ریلیز ہونے والے مشہور ری مکس گیت کانٹا لگا سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ماڈل و اداکارہ شیفالی جری والا 42 برس کی عمر میں چل بسیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپتال عملے نے بتایا کہ اداکارہ کو ان کے شوہر اداکار پراگ تیاغی اور چند دیگر افراد جمعرات کی رات ہسپتال لے کر آئے تاہم ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی انکی موت واقع ہوچکی تھی۔ ممبئی پولیس نے کہاہے کہ لاش کاپوسٹ مارٹم ہوگیاہے جبکہ فرانزک ٹیم نے ان کی رہائش گاہ کی تلاشی لی ہے ،ابتدائی طور پر کہا جا رہا تھا کہ اداکارہ کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی تاہم مختلف ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ممبئی پولیس اداکارہ کی موت کو مشتبہ قرار دے رہی ہے ۔پولیس کے مطابق انہوں نے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا، اس سلسلے میں اداکارہ کے گھر کی تلاشی، باورچی اور گھریلو ملازمہ سے تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ ان کی موت کی اصل وجہ معلوم ہوسکے ۔کانٹا لگا گرل کے نام سے مشہور اداکارہ نے سلمان خان کی ہٹ فلم ‘مجھ سے شادی کروگی’ میں مختصر کردار ادا کیا تھا، بعدازاں وہ مختلف ریئلٹی شوز میں نظر آئیں جن میں بگ باس 13 اور نچ بلیے شامل ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں