سردار جی تھری پر پابندی سے پاکستان کا نہیں بھارت کا پیسہ ڈوبے گا:جاوید اختر
ممبئی (آئی این پی)بھارتی لکھاری و نغمہ نگار جاوید اختر نے بھارتی پنجابی فلم سردار جی تھری کی بھارت میں ۔۔
نمائش پر پابندی کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس پابندی سے پاکستان کا نہیں بلکہ بھارت کا پیسہ ڈوبے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کافی وقت پہلے ہوئی تھی، اس وقت حالات مختلف تھے ۔جاوید اختر کے مطابق، بھارت میں فلم کی نمائش پر پابندی لگانے سے نقصان پاکستان کا نہیں بلکہ بھارت کا ہوگا، تو پھر ایسی پابندی کا کیا فائدہ ، لہذا اسے بھارت میں ریلیز کرنا چاہیے ۔