ڈرامہ انڈسٹری لڑکیوں کیلئے محفوظ نہیں:ریحام رفیق
لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ ریحام رفیق نے کہا ہے کہ ڈرامہ انڈسٹری لڑکیوں کے لیے محفوظ جگہ نہیں ہے ۔
ریحام رفیق نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ڈرامہ انڈسٹری میں اداکاراؤں کے درمیان نمبر ون کا مقابلہ رہتا ہے لیکن بعض اداکارائیں مقابلہ کرنے کے بجائے منفی رویوں میں مبتلا ہوجاتی ہیں۔ ریحام کا کہنا تھا کہ نہ صرف ڈرامہ انڈسٹری بلکہ کوئی بھی انڈسٹری لڑکیوں کے لیے زیادہ محفوظ نہیں ہے ، لڑکیوں کو خود ذہنی طور پر تیار رہنا چاہیے ۔ان کے مطابق ڈراما انڈسٹری میں آنے کی خواہش رکھنے والی لڑکیوں کو اپنی حفاظت کے طریقے آنے چاہیے ، انہیں ذہنی طور پر بھی تیار رہنا چاہیے کہ وہ ایسی انڈسٹری کا حصہ ہیں جو زیادہ محفوظ نہیں، ان کے ساتھ کچھ بھی ہوسکتا ہے ۔