مجھے کوئی فکر نہیں،نصیر الدین شاہ کا دلجیت کی حمایت چھوڑنے سے انکار
ممبئی (آئی این پی)بھارت کے لیجنڈ اداکار نصیر الدین شاہ نے گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی حمایت چھوڑنے سے انکار کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نصیر الدین شاہ نے دلجیت دوسانجھ کی حمایت والی اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کرنے سے انکار کیا تاہم سینئر اداکار کی پوسٹ اب فیس بک اکاؤنٹ پر نظر نہیں آرہی ہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے کہا کہ میں نے پوسٹ ڈیلیٹ نہیں کی، مجھے کسی بھی نوعیت کے ردعمل کی فکر نہیں۔