ثروت گیلانی کی فیروز خان پر تنقید، مداح ناراض
کراچی (این این آئی)اداکارہ ثروت گیلانی کی اداکار فیروز خان پر کی گئی تنقید نے سوشل میڈیا پر نیا تنازع کھڑا کر دیا۔
پوڈکاسٹ میں ثروت گیلانی نے کہا کہ فیروز خان کے تمام ڈراموں میں یا تو وہ کسی لڑکی کو مارتا ہے ، یا چیخ رہا ہوتا ہے اور آخر میں وہی لڑکی اس سے محبت کرنے لگتی ہے ، یہ سب کچھ ہم خوشی سے دیکھتے ہیں، کئی صارفین نے ثروت کو متعصب قرار دیا اور سوال اٹھایا کہ دانش تیمور کے ڈراموں میں بھی ایسا ہوتا ہے ، ان کا ذکر کیوں نہیں کیا،سکرپٹ رائٹرز اور پروڈیوسرز کو کیوں نہیں کچھ کہا ۔