رابعہ بٹ کا تشویش میں مبتلا مداحوں کیلئے اہم پیغام
لاہور (این این آئی)اداکارہ رابعہ بٹ کافی عرصے سے منظر عام سے غائب تھیں، انھوں نے تشویش میں مبتلا دوستوں اور مداحوں کیلئے پیغام شیئر کیا۔
رابعہ بٹ نے لکھا کہ جو لوگ میرے لیے تشویش میں مبتلا تھے یہ ان کیلئے ہے ، آپ سب کا شکریہ کہ آپ نے مجھ سے رابطہ کیا۔رابعہ بٹ نے لکھا کہ میں اپنے زندگی کے اس سفر سے گزر رہی ہوں جس پر میں ابھی بات نہیں کرسکتی، اگر میں نے وہ چیز پالی میں جس کی تلاش میں ہوں تو آپ سب کو ضرور مطلع کروں گی،آپ سب کو بہت پیار ہوسکے تو دعا۔