ڈراموں میں پرتشدد مناظر نہیں دکھانے چاہئیں:ندیم بیگ
لاہور(شوبز ڈیسک)ہدایت کار ندیم بیگ نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات ہماری ڈراما انڈسٹری کیلئے وارننگ ہیں۔
ندیم بیگ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس سانحے کی جزوی ذمہ داری اس مواد پر بھی عائد ہوتی ہے جو ہمارے ڈراموں میں دکھایا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سوچنا ہوگا کہ کہیں ہم اپنے مواد کے ذریعے غلط رویوں کو فروغ تو نہیں دے رہے ۔ جب ہم برے کردار کو اس انداز میں دکھاتے ہیں کہ وہ دلکش اور متاثرکن لگے ، تو وہ معاشرے پر منفی اثر ڈالتا ہے ۔