حمیرا کی موت صرف ایک واقعہ نہیں، المیہ ہے :فردوس جمال

حمیرا کی موت صرف ایک واقعہ نہیں، المیہ ہے :فردوس جمال

لاہور(شوبزڈیسک ) سینئر اداکار فردوس جمال نے اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار اور دلخراش موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک نہایت افسوسناک اور المناک واقعہ ہے۔

 عام طور پر اگر کوئی مر جائے تو ہم اسے حادثہ نہیں کہتے کیونکہ موت تو ایک فطری عمل ہے ، ہمیں سب کو جانا ہے ، صرف اللّٰہ باقی ہے ، انسان نے فنا ہونا ہے مگر اس طرح کا جانا، اس طرح کی موت، یہ واقعی ایک سانحہ ہے ، چاہے وہ اداکارہ تھی یا عام انسان، وہ ایک انسان تھی اور اس کی موت، اس کی تنہائی، بہت تکلیف دہ ہے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ جو اجتماعی خود غرضی اور بے حسی ہے ، شاید یہی اس کی ذمے دار ہے ، شاید وہ کام نہ ملنے کی وجہ سے مر گئی ہو یا خودکشی کر لی ہو؟ ہمیں سب سے پہلے اپنا محاسبہ کرنا ہوگا، ہمیں خود کی فکر کرنی چاہیے ، اپنی زندگی، اپنے وجود اور اپنے مقصد کا شعور ہونا چاہیے ۔انہوں نے شاعرانہ انداز میں کہا کہ عجیب مانوس اجنبی تھا، مجھے تو حیران کر گیا وہ، سنا ہے کل رات مر گیا وہ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں