فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے تربیت یافتہ لوگوں کی ضرورت:زاراشیخ
لاہور(آئی این پی)اداکارہ زاراشیخ نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹر ی کی بحالی کیلئے اس شعبے سے متعلق تعلیم اور تربیت یافتہ لوگوں کو آگے لانا ہوگا۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کا بحران دور کرنے کے لئے جب تک تعلیم یافتہ لوگ آ گے نہیں آئیں گے اس وقت تک انڈسٹری کے حالات کو بہتر نہیں بنا یا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا ہم لو گ صر ف باتیں کر نے کی حد تک مصر وف نظر آ تے ہیں لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کررہے ہوتے ۔