ٹیلر سوئفٹ نے نیا البم دی لائف آف اے شوگرل متعارف کرا دیا
لاس اینجلس (اے پی پی)امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے بارہواں سٹوڈیو البم دی لائف آف اے شوگرل متعارف کرادیا ۔۔
گلوکارہ اور 14 بار گریمی ایوارڈ جیتنے والی ٹیلر سوئفٹ نے اپنا نیا، بارہواں سٹوڈیو البم دی لائف آف اے شوگرل باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا ہے ۔گلوکار ہ نے یہ اعلان اپنے دوست اور امریکی فٹبال سٹار ٹریوس کیلسی اور ان کے بھائی جیسن کیلسی کے ہمراہ نیو ہائٹس پوڈکاسٹ میں کیا، جس کی جھلک انسٹاگرام پر شیئر کی گئی۔ البم کی ریلیز کی حتمی تاریخ بعد میں ظاہر کی جائے گی۔