ٹک ٹاکرسامعہ کو قتل کی دھمکی دینے والے کا اعترافِ جرم

 ٹک ٹاکرسامعہ کو قتل کی دھمکی دینے والے کا اعترافِ جرم

لاہور(شوبزڈیسک )ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو اغوا کرنے اور قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزم نے اعترافِ جرم کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ اغواء کرنے اور۔۔۔

 قتل کی دھمکیاں دینے کے مقدمے پر سماعت ہوئی۔ پولیس کیجانب سے گرفتار ملزم حسن زاہد کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج نے ملزم سے استفسار کیا کہ بتاؤ تم نے یہ دھمکیاں اور اغواء کیوں کیا؟جس پر ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ سر جی مجھ سے غلطی ہوگئی ہے ۔پولیس کیجانب سے ملزم کے 8روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے ملزم کو 5 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کی جانب سے ویڈیو بیان جاری کیا گیا تھا جس میں اس نے ملزم کیخلاف ویڈیو بطور ثبوت دیتے ہوئے بتایا تھا کہ اسے بھی دوست ثنا یوسف کی طرح پریشان کیا جارہا ہے جس کو اس ہی طرح کے ایک نوجوان نے گھر میں گھس کر قتل کردیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں