لازمی نہیں بچوں کو کم عمری میں سکول داخل کرایا جائے :حرا سومرو

لازمی نہیں بچوں کو کم عمری میں سکول داخل کرایا جائے :حرا سومرو

کراچی (آئی این پی)اداکارہ حرا سومرو نے کہا ہے کہ لازمی نہیں کہ بچوں کو کم عمری میں ہی سکول داخل کرایا جائے ، انہوں نے خود اپنے بچوں کو 5 سال کی عمر میں سکول بھیجا۔

ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ بچوں کو جلد سکولوں میں داخل کروانے کی حامی نہیں، انہوں نے اور ان کے شوہر نے بچوں کی تعلیم کے حوالے سے خود کو انتہائی سادہ رکھا ہوا ہے ۔حرا سومرو کا کہنا تھا کہ پانچ سال کی عمر سے قبل وہ بچوں کو سمر کیمپس سمیت دیگر تعلیمی سرگرمیوں میں لے جاتی تھیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں