سجل علی اور یاسر حسین کی ایوارڈز شو میں نوک جھونک

سجل علی اور یاسر حسین کی  ایوارڈز شو میں نوک جھونک

کراچی (این این آئی)اداکارہ سجل علی اور یاسر حسین کی ایوارڈز شو میں نوک جھونک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سجل علی نے حال ہی میں ہونے والے ایوارڈز شو میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔۔۔

سجل علی جب ایوارڈ کیلئے سٹیج پر آئیں تو میزبان یاسر حسین نے حسبِ عادت مذاق کرنا شروع کیا، جس پر سجل علی کچھ برہم نظر آئیں۔سجل نے مسکراتے ہوئے یاسر سے کہا کہ آپ کے سکرپٹ کی ساری لائنز ختم ہوگئی ہیں یا ابھی کچھ باقی ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں