عاطف اسلم تخلیق کاروں کا کانٹینٹ نقل کرتے :خاقان شاہنواز
کراچی (این این آئی)اداکار و ماڈل خاقان شاہنواز نے کہا ہے کہ گلوکار عاطف اسلم تخلیق کاروں کی نقل کرتے ہیں۔ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے خاقان شاہنواز نے کہا کہ عاطف اسلم اپنا کانٹینٹ نہیں بناتے۔۔۔
بلکہ دیگر تخلیق کاروں کا کانٹینٹ نقل کرتے ہیں اور تخلیق کاروں کو اس کا کریڈٹ بھی نہیں دیتے ۔انہوں نے کہا جب کوئی کسی تخلیق کار سے متاثر ہو کر ڈیجیٹل مواد تیار کرتا ہے تو وہ اسے کریڈیٹ دیتا ہے ، میں بھی اگر کسی سے متاثر ہوکر کانٹنٹ بناتا ہوں تو یہ مینشن کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں نے کسی ویڈیو کے سین بائی سین کاپی کئے ہیں تو میں کریڈیٹ میں اوریجنل ویڈیو کا نام مینشن کروں گا اگر میں ایسا نہیں کرتا تو مجھے میرے کانٹینٹ کے لیے عزت نہیں ملنی چاہیے ۔