مجھے غیر مرئی مخلوقات دکھائی دیتی تھیں:نازش جہانگیر

مجھے غیر مرئی مخلوقات دکھائی دیتی تھیں:نازش جہانگیر

لاہور (آئی این پی) اداکارہ نازش جہانگیر نے اسلام آباد کی سڑک پر پیش آنے والا ایک قصہ سنا دیا جس کے بعد وہ 5 دن تک بیمار رہیں۔۔۔

 ایک انٹرویو کے دوران ایک اداکارہ نے انکشاف کیا کہ مجھے بچپن میں غیر مرئی مخلوقات دکھائی دیتی تھیں، بلکہ جب میں کالج میں تھی تو اس کا تجربہ بھی کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ جب ہم کالج میں تھے تو اسلام آباد کے ایک علاقے میں ہماری آرٹس کی کلاسز ہو رہیں تھیں، ان دنوں ہم ایک رات 2:30 یا 3 بجے کے قریب نکلے تھے تو راستے میں کوئی چیز ہماری گاڑی کے سامنے آئی۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ میرے دوستوں کو دکھائی نہیں دی لیکن مجھے اس کی ایک جھلک دکھائی دی تھی وہ بالکل سفید سی تھی۔نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ ہم نے اس چیز کا نام پچھل پہری رکھ دیا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں