آریانا گرانڈے سے بدسلوکی کرنے والے شخص کو سزا مل گئی
سنگاپور (آئی این پی)سنگاپور میں وِکڈ: فار گڈ فلم پریمیئر کے دوران امریکی پاپ سٹار آریانا گرانڈے سے بدسلوکی کرنے والے شخص کو 9 دن قید کی سزا سنادی گئی۔۔۔
اس واقعے نے سوشل میڈیا پر خاصی ہلچل مچائی تھی۔ سٹیج پر آکر حملہ کرنے والے شخص نے اعتراف جرم کرلیا تھا۔مقامی اخبار سٹریٹس ٹائمز کے مطابق 26 سالہ جانسن وین کو عدالت نے عوامی خلل پیدا کرنے کے جرم میں سزا سنائی۔یاد رہے 13 نومبر کو تقریب میں وین اچانک سکیورٹی کا حصار توڑ کر اندر گھس گیا اور تیزی سے آگے بڑھ کر آریانا کو زور سے پکڑ لیا۔