توثیق حیدر کے عمرے کے دوران ٹیٹوز نے نئی بحث چھیڑ دی

توثیق حیدر کے عمرے کے دوران ٹیٹوز نے نئی بحث چھیڑ دی

لاہور(شوبزڈیسک)معروف اینکر اور اداکار توثیق حیدر کے عمرے کے دوران نظر آنے والے ٹیٹوز نے نئی بحث چھیڑ دی۔

توثیق حیدر نے عمرے کی ادائیگی کے بعد حرم میں کھڑے ہو کر ایک خاص پیغام شیئر کیا، تاہم لوگوں کی توجہ اس جانب مبذول ہوئی کہ ان کے جسم پر بنے ٹیٹو احرام میں سے نظر آئے ۔ اس ویڈیو کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور یہ بحث شروع ہوگئی کہ عمرے کے دوران ٹیٹوز رکھنا درست ہے یا نہیں؟، ایک صارف نے لکھا کہ میں آپ کا پی ٹی وی کے زمانے سے فین ہوں لیکن آپ کو ٹیٹوز نہیں بنوانے چاہیے تھے ، ایک اور نے کہا کہ استغفراللّٰہ، آپ سے یہ توقع نہیں تھی۔دوسری جانب کچھ لوگوں نے ان کا دفاع بھی کیا، ایک صارف نے کہا کہ جو لوگ ان کے ٹیٹوز کے بارے میں پریشان ہیں، انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ یہ معاملہ اللّٰہ اور ان کے درمیان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں