لیجنڈری نعیم طاہر اہلیہ کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے

لیجنڈری نعیم طاہر اہلیہ کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے

لاہور(شوبزڈیسک)لیجنڈ اداکار، محقق اور تھیٹر آرٹسٹ نعیم طاہر اپنی اہلیہ کے انتقال کا ذکر کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔

نعیم طاہر نے ملک میں فنونِ لطیفہ کی ترقی کے لیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں جبکہ ان کے بیٹے علی طاہر اور فرحان طاہر بھی ان کا ورثہ آگے بڑھا رہے ہیں، ان کی اہلیہ یاسمین طاہر بھی پاکستان کی ایک عظیم شخصیت تھیں جو میزبان اور مصنفہ کے طور پر پہچانی جاتی تھیں، وہ 19 جولائی 2025 کو انتقال کر گئی تھیں۔ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نعیم طاہراپنی اہلیہ کو یاد کر رہے تھے اور ان کی رفاقت کے خوبصورت قصے بیان کر رہے تھے ، بات کرتے ہوئے وہ شدید جذباتی ہوگئے اور اپنے آنسو نہ روک سکے۔ نعیم طاہر نے بتایا کہ میں نے اپنی قبر کے لیے بھی اپنی اہلیہ کی قبر کے برابر جگہ مخصوص کر رکھی ہے ۔ مجھے یوں محسوس ہوتا ہے کہ یاسمین ہمیشہ میرے ساتھ ہی ہیں، کبھی کبھی مجھے محسوس ہوتا ہے کہ وہ کمرے میں موجود ہیں اور میں ان سے بات بھی کر لیتا ہوں، مگر پھر احساس ہوتا ہے کہ وہ اب دنیا میں نہیں رہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں