اللّٰہ کی مدد ہمیشہ مشکل سے پہلے پہنچ جاتی ہے :منیب بٹ

اللّٰہ کی مدد ہمیشہ مشکل سے پہلے پہنچ جاتی ہے :منیب بٹ

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار منیب بٹ نے اپنے مذہبی رجحان پر کھل کر اظہار خیال کیا ہے ۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران منیب بٹ نے کہا کہ میرا مذہبی رجحان میرے گھرانے سے ہے۔۔۔

 ، میری والدہ پریکٹسنگ مسلم ہیں، پانچوں نمازیں یہاں تک کہ تہجد بھی ادا کرتی ہیں، میرے والد بھی باقاعدہ نمازی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نیاز کی ویڈیوز جان بوجھ کر پوسٹ کرتا ہوں، لوگ کہتے ہیں کہ میں دکھاوا کرتا ہوں، مگر نیت اللّٰہ جانتا ہے ، اگر میں اپنی سیر، فیملی اور تفریح کی ویڈیوز پوسٹ کر سکتا ہوں تو نیکی کے کام کی ویڈیو کیوں نہیں؟ منیب بٹ نے اللّٰہ پر یقین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لوگ پوچھتے ہیں اللّٰہ کہاں ہے ؟ میں کہتا ہوں کہ اللّٰہ کی مدد ہمیشہ مشکل سے پہلے پہنچ جاتی ہے ، میرا ایمان بہت مضبوط ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں