بالی ووڈ اداکار ایک دوسرے سے عدم تحفظ کا شکار :منوج

بالی ووڈ اداکار ایک دوسرے سے عدم تحفظ کا شکار :منوج

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ کے سینئر اور ورسٹائل اداکار منوج باجپائی نے بالی وڈ اداکاروں کو ایک دوسرے سے۔۔۔

 عدم تحفظ کا شکار قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق منوج باجپائی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہماری انڈسٹری میں اداکار کبھی ایک دوسرے کی تعریف نہیں کریں گے ، وہ کبھی کسی کے کام کی بھی تعریف نہیں کریں گے کیونکہ وہ عدم تحفظ کا شکار ہیں۔اداکار نے اپنی جدو جہد پر بات کرتے ہو ئے مزید بتایا کہ میں اب بھی لوگوں سے کام مانگنے کے لیے فون کرتا ہوں کیوں کہ میں پیدائشی جدوجہد کرنیوالا ہوں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں