امیر گیلانی سے محبت پہلے مجھے ہوئی تھی، ماورا حسین کا اعتراف
کراچی (آئی این پی)اداکارہ ماورا حسین نے انکشاف کیا ہے کہ امیر گیلانی سے محبت پہلے مجھے ہوئی تھی۔
ماورا حسین نے کہا کہ میں نے سب سے پہلے امیر گیلانی کی معصومیت اور خوبصورتی کو محسوس کیا، بعد ازاں جب میں نے ان کی شخصیت کو قریب سے جانا تو یہ بات سامنے آئی کہ وہ نماز کے پابند ہیں، نہایت نرم مزاج، مہذب اور ہر معاملے میں ساتھ دینے والے ہیں، یہی خوبیاں میرے دل میں گھر کر گئیں اور میں نے اللہ سے دعا کی کہ امیر ہی میرے شریکِ حیات ہوں۔