میگھن مارکل نے بچوں سمیت اہلخانہ کی نئی فوٹو شیئر کر دی
لندن(شوبزڈیسک )برطانوی شاہی خاندان کی منحرف بہو اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل نے کرسمس کے موقع پر اپنے شوہر پرنس ہیری۔۔
، بیٹے پرنس آرچی اور بیٹی شہزادی لیلیبٹ کے ساتھ ایک خوبصورت نئی فیملی تصویر شیئر کی ہے ۔ڈچس آف سسیکس نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے سب کو کرسمس کے سلسلے میں چھٹیوں کی مبارکباد دی۔جنگل میں کھینچی گئی اس خوبصورت تصویر کو لاکھوں صارفین لائیک کر چکے ہیں۔