نعیمہ بٹ کی ریمپ واک تنقید کی زد میں آگئی
کراچی (آئی این پی) فیشن شو میں پاکستانی اداکارہ نعیمہ بٹ کی ریمپ واک تنقید کی زد میں آگئی۔نعیمہ بٹ نے ڈیزائنر کی فیوژن ساڑھی میں ریمپ پر واک کی۔
اس دوران انہوں نے اپنے مشہور کردار رباب کا انداز اپناتے ہوئے انگلی اٹھا کر چلنے کی اداکاری بھی کی، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے نوٹ کیا کہ ریمپ پر ان کا انداز کچھ حد تک پھیکا اور غیر دلچسپ دکھائی دے رہا تھا۔ کئی صارفین نے ان کے انداز پر سوالات اٹھائے ۔ ایک صارف نے لکھا کہ کیا کسی نے انہیں زبردستی ریمپ پر بھیجا ہے ۔