آر مادھون کا شخصی حقوق کے تحفظ کیلئے عدالت سے رجوع

آر مادھون کا شخصی حقوق کے  تحفظ کیلئے عدالت سے رجوع

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی عدالت نے ویب سائٹس اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو بغیر اجازت آر مادھون سے متعلقہ مواد استعمال کرنے سے روک دیا۔

 آر ما دھون کے حق میں دہلی ہائی کورٹ نے فیصلہ سنایا ہے اور ویب سائٹس، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو بغیر اجازت اُن کا نام، تصاویر اور متعلقہ مواد استعمال کرنے سے روک دیا ہے ۔عدالتی حکم میں آر مادھون سے متعلقہ ڈیجیٹل میڈیا پر زیرِ گردش قابلِ اعتراض مواد ہٹانے کا بھی کہہ دیا گیا ہے ۔ معاملہ اُس وقت سامنے آیا جب مادھون سے منسوب جعلی فلمی ٹریلر اور نازیبا مواد آن لائن پھیلایا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں