رنویر سنگھ کا Don بننے سے انکار اعلان کے 2 سال بعد فلم چھوڑی دی
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی میڈیا دعویٰ کررہا ہے کہ بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے فلمی سیریز ڈان کی اگلی فلم ڈان 3 میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
قریبی ذرائع نے بتایا کہ فلم دھریندر کی زبردست کامیابی کے بعد رنویرسنگھ سنجے لیلا بھنسالی، لوکیش کنگراج جیسے فلم سازوں کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں اور ساتھ ہی وہ مسلسل گینگسٹر کے کرداروں میں نظر نہیں آنا چاہتے ۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رنویر سنگھ نے ڈان 3 پر اپنے دیگر منصوبوں کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔