برطانوی اداکارہ کی طلاق کے بعد شوہر کے دوست سے شادی
لندن (این این آئی)برطانوی اداکارہ لوسی بیومونٹ کی زندگی میں نیا موڑ آیا ہے جب انھوں نے شوہر جون رچرڈسن سے علیحدگی کے بعد ان ہی کے ایک دوست کو جیون ساتھی چن لیا۔
رپورٹس کے مطابق وہ اب اپنے بوائے فرینڈ مارٹن والیس کے ساتھ رہائش اختیار کر چکی ہیں جو ان کے شوہر کامیڈین جون رچرڈسن کے دوست بھی ہیں۔لوسی اور مارٹن کو پہلی بار اکتوبر 2024 میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا جو لوسی اور جون رچرڈسن کی علیحدگی کے تقریبا چھ ماہ بعد کی بات ہے۔