معروف کامیڈین لہری کایوم پیدائش 2جنوری کو منایا جائے گا
لاہور(شوبزڈیسک )معروف کامیڈین لہری کا یوم پیدائش 2جنوری کو منایا جائے گا ۔ لہری 2جنوری 1929ء کو کان پور انڈیا میں پیدا ہوئے ان کا اصل نام سفیر اللہ صدیقی تھا ۔
لہری نے فلمی کیریئر کا آغاز 50کی دہائی میں کیا جو 30سال تک جاری رہا۔انہوں نے تین سو سے زائد فلموں میں کام کیا، اداکار لہری نے نگار فلمی ایوارڈ سمیت درجنوں ایوارڈ حاصل کیے ، ان کی آخری فلم دھنک 1986ء میں ریلیز ہوئی۔ لہری 13ستمبر 2012ء کو کراچی میں وفات پا گئے ۔