برازیل سے تعلق رکھنے والی پہلی مس یونیورس انتقال کرگئیں

برازیل سے تعلق رکھنے والی پہلی مس یونیورس انتقال کرگئیں

لاہور(شوبزڈیسک )برازیل کی پہلی مس یونیورس آئیدا ماریا وارگاس انتقال کرگئیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق انہیں ہسپتال آرکانجو سائو میگوئل میں داخل کیا گیا تھا، جبکہ ان کی موت کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہوسکیں۔ آئیدا ماریا کے خاندان اور بیٹی فرننڈا وارگاس نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق مس یونیورس 1963 آخری لمحات تک آئی سی یو میں زیرِ علاج رہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں