2025ء میں موسیقی کا جادو سر چڑھ کر بولا
لاہور(شوبز ڈیسک)رواں برس موسیقی کا جادو سر چڑھ کر بولا اور سُرسنگیت کی برسات ہوتی رہی، کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں یادگار محافل موسیقی کا انعقاد کیا گیا۔۔۔۔
پاکستان آئیڈل سب سے بڑا مقبول میوزیکل پروگرام ثابت ہوا، کراچی سمیت ملک بھر میں درجنوں کنسرٹس کیے ۔آرٹس کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ ورلڈ کلچر فیسٹیول میں مختلف ممالک کے سینکڑوں فنکاروں نے 40 روز تک اپنے فن کا مظاہرہ کیا، قوالی نائٹس اور شہرت یافتہ سنگرز کے کنسرٹس کے مابین مقابلہ رہا۔