صبا فیصل کی شادی شدہ خواتین کیلئے نصیحت، سوشل میڈیا پر تنازع
کراچی (آئی این پی)سینئر اداکارہ صبا فیصل کے نئی شادی شدہ خواتین کے لیے مشورے سوشل میڈیا پر شدید تنازع کا سبب بن گئے ۔
بہو کی نیند سے متعلق اداکارہ کے تازہ بیان پر سوشل میڈیا صارفین، خاص طور پر شادی شدہ خواتین نے سخت ردعمل دیا۔ ایک صارف نے کہا کہ براہ کرم، کوئی ایسا نہیں کرتا، یہ 18ویں صدی نہیں وقت کے ساتھ چلیں، ایک اور نے کہا کہ آنٹی نے اپنی زندگی ساس کو خوش کرنے میں گزار دی، ایک شادی شدہ خاتون نے لکھا کہ اوہ، تو صرف 15 منٹ کی نیند کیلئے اجازت لینی ہوگی۔