نادیہ خان کی پرانی تصویر وائرل، عمر پر نئی بحث چھڑگئی
لاہور(شوبز ڈیسک)نادیہ خان کی ایک پرانی تصویر وائرل ہونے پر ان کی عمر کے حوالہ سے بحث چھڑ گئی۔
تصویر ان کے ابتدائی ڈرامہ پل دو پل کے شوٹنگ کے دوران کی تھی، یہ تصویر 1996 میں پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں کھینچی گئی تھی، تصویر نے نادیہ خان کی عمر سے متعلق بحث کو جنم دے دیا، سوشل میڈیا پر صارفین مختلف اندازے لگا رہے ہیں، ایک مداح نے لکھا یہ تصویر 1995 یا 1996 کی ہے ، اگر نادیہ ابھی بھی 40 کی ہیں تو اس تصویر میں وہ صرف 10 سال کی تھیں۔ایک اور نے کہا کہ نادیہ تقریباً 49 یا 50 سال کی ہوں گی۔