احمد علی بٹ کی موسیقی کی دنیا میں واپسی

احمد علی بٹ کی موسیقی کی دنیا میں واپسی

لاہور(شوبز ڈیسک)کامیڈین اداکار، میزبان اور گلوکار احمد علی بٹ نے موسیقی کے میدان میں واپسی کرلی۔انسٹاگرام پر احمد علی بٹ نے نئی میوزک ویڈیو شیئر کر دی۔

انہوں نے ریپر وقار شاہ کے ساتھ اشتراک میں تیار کیا گیا نیا پنجابی ریپ ٹریک ریلیز کردیا، جو شائقین میں خاصی مقبولیت حاصل کر رہا ہے ۔یہ گانا احمد علی بٹ کے وائرل ٹیلنٹ شو لاکھوں میں ایک میں ریلیز کیا گیا ہے ، جس میں ان کا جوش اور وقار شاہ کا ریپ سننے کو ملتا ہے ۔گانے کی مجموعی پیشکش ہائی انرجی بیٹس اور جدید پنجابی ریپ کے امتزاج پر مبنی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں