میرے لیے بگھی لانے والا ہی میرا شہزادہ ہوگا:حریم فاروق

میرے لیے بگھی لانے والا ہی میرا شہزادہ ہوگا:حریم فاروق

لاہور(شوبزڈیسک ) اداکارہ، پروڈیوسر اور میزبان حریم فاروق نے کہاہے کہ میں چاہتی ہوں کہ میرا شہزادہ میرے لیے ٹانگہ یا بگھی لے کر آئے ۔

نجی میگزین کے یوٹیوب پروگرام میں لائف پارٹنر کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے خوبصورت انداز اور فلمی چیزیں پسند ہیں۔ میں چاہتی ہوں کہ میرا شہزادہ میرے لیے بگھی لے کر آئے ، ایسا شخص ہی میرا شہزادہ ہوگا۔ میں کافی رومانوی ہوں۔ میں دل والے دلہنیا لے جائیں گے ، دل تو پاگل ہے اور ٹائی ٹینک کی بہت بڑی مداح رہی ہوں۔ میں نے ٹائی ٹینک کئی بار دیکھی ہے ۔ میرے لیے محبت کی خوبصورت شکل یہی ہے کہ آپ ایک دوسرے کے لیے جدوجہد کریں، محبت میں آپ ناممکن کو ممکن بنا لیتے ہیں۔ ہم سب چاہتے ہیں کہ کوئی ہمارے لیے لڑے ، ہمارا ساتھ دے ، عزت و احترام کرے ، جب کوئی آپ کے لیے خود کو بدلتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس نے واقعی آپ کو پانے کے لیے محنت کی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ دل ٹوٹنے اور درد کے بغیر زندگی بے رنگ اور بورنگ ہو جاتی ہے ۔ میرا بھی دل ٹوٹا اور اس وقت ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے پوری دنیا بکھر گئی ہوں۔ میں تقریباً ایک ماہ تک بہت اداس رہی لیکن پھر مجھے احساس ہوا کہ زندگی خوبصورت ہے ، یہ دنیا کا اختتام ہرگز نہیں ہوتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں