امریکی گلوکارہ جینیفر گروٹ کی تلاوت ، سب مسحور ،ویڈیووائرل

امریکی گلوکارہ جینیفر گروٹ کی تلاوت ، سب مسحور ،ویڈیووائرل

لاہور(شوبزڈیسک )امریکا سے تعلق رکھنے والی معروف گلوکارہ جینیفر گروٹ کی پُرسوز اور متاثر کن قرآنی تلاوت نے سب کو مسحور کردیاہے ۔

عرب دنیا میں کلاسیکی عربی موسیقی کی ماہر کے طور پر پہچانی جانے والی جینیفر گروٹ کی یہ روحانی پیشکش سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔رپورٹس کے مطابق جینیفر گروٹ نے 2013 میں اسلام قبول کیا تھا، جس کے بعد ان کی زندگی اور فن میں ایک نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آئی۔ اسلام قبول کرنے کے بعد انہوں نے نہ صرف قرآن پاک کی تلاوت سیکھنے پر خصوصی توجہ دی بلکہ اپنی خوبصورت آواز میں قرآنی آیات کی تلاوت ریکارڈ کرکے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کرنا بھی شروع کردیا، جسے دنیا بھر میں غیر معمولی پذیرائی ملی۔عربی اور مراکشی موسیقی سے ان کی گہری وابستگی نے انہیں مراکش منتقل ہونے پر آمادہ کیا، جہاں انہوں نے زبان سیکھنے کے ساتھ ساتھ مقامی ثقافت کو بھی اپنایا۔ مراکش میں قیام کے دوران جینیفر گروٹ نہ صرف موسیقی بلکہ روحانیت کے سفر میں بھی آگے بڑھتی گئیں، جو بالآخر ان کے اسلام قبول کرنے کا سبب بنا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں