ڈرامے میں ٹرانس جینڈر کا کردار، ماریہ بی کو اعتراض

ڈرامے میں ٹرانس جینڈر کا  کردار، ماریہ بی کو اعتراض

لاہور(شوبز ڈیسک)فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے ایک بار پھر پاکستانی ڈراموں میں ٹرانس جینڈر کرداروں کی پیشکش پر سخت ردعمل دیا ہے ۔

ڈرامہ ‘‘میری زندگی ہے تو’’بارے ماریہ بی نے کہا کہ ایک گرلز کالج کے سین میں ایک ایسا کردار دکھایا گیا جو بائیولوجیکلی مرد ہے لیکن خواتین کے درمیان موجود ہے ،کیا ڈرامہ سازوں کے پاس خواتین اداکاراؤں کی کمی تھی،انہوں نے کہا کہ اس طرح خواتین کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں اور اداکاراؤں کے روزگار کو بھی خطرہ لاحق ہے ۔ ایسے موضوعات کو معمول بنا کر پیش کرنا خطرناک ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں